ائر فلو یورپ میں صنعتی عمل کی بھٹیوں کا چوٹی کا تیار کنندہ ہے۔ اپنے گاہکوں کی خصوصی ضروریات کو سمجھنے اور انہیں پورا کرنے کے بارے میں ہماری قابلیت نے ائر فلو کو دنیا کے چوٹی کے تیار کنندگان کے ساتھ شراکتیں اختیار کرنے کے قابل بنا دیا ہے۔ چند ایک استعمالات کے نام ہیں: ایرو اسپیس، آٹو موٹیوز، فرنیچر، بحری صنعت اور ادویات سازی۔ ایک بامقصد پیداواری ادارے کے طور پر کام کرتے ہوئے ائر فلو ایک BS EN ISO 9001: 2000 رجسٹرڈ کمپنی ہے، جس میں 50 سے زائد انتہائی ماہر ملازمین کام کرتے ہیں جو سب گاہکوں کی مکمل نگہداشت کے پابند ہیں۔ ہم درجۂ حرارت 425 ڈگری سنٹی گریڈ کی حد تک بھٹیاں تیار کرتے ہیں۔

ایک 225 ڈگری سنٹی گریڈ ائر فلو صنعتی بھٹی کی کَٹ اوے (Cut Away) ڈرائنگ

ایک 225 ڈگری سنٹی گریڈ ائر فلو صنعتی بھٹی کی کَٹ اوے (Cut Away) ڈرائنگ
  • 1 - اٹھانے کے لئے سوراخوں کا حامل مضبوط ساخت کا فولادی ڈھانچہ
  • 2 - اندرونی طور پر چھوڑنے والے ہینڈلوں پر مشتمل پوری چوڑائی والے دوہرے دروازے اور دروازوں کی اسپرنگ دار اسٹین لیس اسٹیل کی روکیں
  • 3 - CE نشان شدہ اور ہدایت برائے مشینری 89/392/EE کی تعمیل کنندہ
  • 4 - درجہ حرارت کے PID کنٹرول کے ساتھ جدید الیکٹرونک کنٹرول پینل
  • 5 - (HS 16(G کو دھماکے سے نجات، چھت کا پورا علاقہ
  • 6 - چھت پر نصب ہیٹر چیمبر۔ قدرتی گیس، LPG، برقی، بھاپ یا گرم پانی، بالواسطہ تیل یا گیس
  • 7 - آزاد انٹر لاکڈ ایگزاسٹ فین
  • 8 - گھما کر ہوا دینے والے طاقتور جڑواں پنکھے جو بے مثل ہوا دیتے ہیں۔
  • 9 - ادرجۂ حرارت کی یکسانیت
  • 10 - 225 ڈگری سنٹی گریڈ اور زائد کے لئے 4 اطراف والا ڈکٹ
  • 11 - والیوم کنٹرول ہوا روک
  • 12 - ہوا تقسیم کرنے کے کنٹرول ہوا روک
  • 13 - کفایتی استعمال کے لئے تحفظ شدہ حرارتی طور پر مستعد پینل

ہماری صنعتی بھٹیوں کے پروشر کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے یہاں پر کلک کریں۔


125 ڈگری سنٹی گریڈ تک کی صنعتی بھٹیاں

ڈرم ہیٹنگ بھٹیاں

بعض عملی ماحولوں میں، یہ لازمی ہوتا ہے کہ بعض مصنوعات مثلاً تیلوں، اشیائے خوردنی، کیمیکلز کو مطلوبہ گاڑھا پن حاصل کرنے یا مطلوبہ کیمیائی رد عمل پیدا کرنے کی خاطر کام کرنے کے ایک مناسب درجۂ حرارت تک لایا جائے۔ ہماری ڈرم ہیٹنگ بھٹیاں IBC's ، انفرادی ڈرموں اور تحتوں پر رکھے ہوئے سامان کے گروپوں کو تھامنے کے لئے بامقصد طور پر تیار کی جاتی ہیں۔ اکثر اوقات ان بھٹیوں کو بیرون خانہ رکھا جاتا ہے جس کے لئے ایسی اقسام کی بھٹیاں در کار ہوتی ہیں جو موسم سے مکمل طور پر محفوظ ہوں۔ ان بھٹیوں میں ڈرموں کے خانے، اور چھلکنے سے محفوظ رکھنے والے پشتے شامل ہو سکتے ہیں اور یہ انہیں چلانے کی لاگت کو کم سے کم رکھتے ہوئے درجۂ حرارت کو درست اور یکساں رکھنے کی صلاحیت کے حامل ہوتے ہیں۔

رفع آلودگی

خام مال، پارچہ جات یا بیرون ملک سے درآمد شدہ جزوی طور پر تکمیل شدہ اشیاء کو ائر فلو کی دوبارہ گھمائی جانے والی گرم ہوا کی بھٹیاں درکار ہوتی ہیں۔ اس عمل کے ذریعے پارچہ جات اور قالینوں سے کیڑوں اور ان کے لارووں کا نکالنا یقینی ہو جاتا ہے اور یہ خاص طور پر 100 ڈگری سنٹی گریڈ کے آس پاس کام کرنے والی ائر فلو بھٹیوں کا ایک عام استعمال ہے۔

روغنوں کو محفوظ کرنا

جدید دور کے متعدد روغنوں، لیکروں اور وارنشوں کو ان کی تہہ کی مطلوبہ سختی کو کم سے کم وقت میں حاصل کرنے کی خاطر انہیں بلند درجہ حرارت سے گزارا جاتا ہے۔ اس عمل کو مصنوعے کے حجم اور محفوظ کرنے کی تصریح کے لحاط سے ایک صف بستہ بھٹی (بیچ اوون)، جس میں ایک پراسس ٹائمر لگا ہو یا ایک متحرک پٹی والی بھٹی، جس میں پٹی کی رفتار بھٹی کی لمبائی کے مطابق ہو، کے استعمال کے ذریعے مکمل کیا جاسکتا ہے۔

مصنوعات کو خشک کرنا

سامان، اجزاء یا کلوں کے مجموعے میں سے چکنائی یا مانع خستگی عوامل ہٹانے کی غرض سے انہیں اکثر پہلے پانی ملے صفائی کے محلول میں ڈبو کر یا ان پر اس کا چھڑکاؤ کیا جاتا ہے۔ ائر فلو خشک کرنے والی بھٹیوں کا ایک سلسلہ تیار کرتا ہے جنہیں ایک صاف اور خشک منصوعہ دینے کی غرض سے صفائی کے عمل کے مطابق بنایا جاتا ہے۔

225 ڈگری سنٹی گریڈ تک کی صنعتی بھٹیاں

ملبوسات کو کیمیائی طور پر محفوظ کرنا

فیشن اور کام کے لئے استعمال ہونے والے پارچہ جات کو پیشتر سجاوٹی نتائج حاصل کرنے کے لئے زیادہ تر کیمیائی عناصر سے گزارا جاتا ہے۔ اس عمل کے بعد کپڑوں کو ایک ائر فلو بھٹی میں رکھ کر لگ بھگ 140 ڈگری سنٹی گریڈ پر محفوظ کیا جاتا ہے۔ آج کل ڈینم کپڑوں کی روایتی اسٹون واشنگ (پتھر سے دھلائی) کی بجائے، تیارکنندگان ڈینم پر خصوصی طور پر تیار کردہ کیمیائی عناصر کی تہہ جماتے ہیں جو، جب محفوظ ہو جاتے ہیں، تو کپڑے کو بگاڑنے یا اس کی زندگی کو کم کرنے کی بجائے اس طرح کے ظاہری اثر پیدا کرتے ہیں۔

شیٹوں کو پیشگی طور پر گرم کرنا

ایکریلیک یا پلاسٹک سے خلا تشکیل کرنے والی یا حرارت تشکیل کرنے والی مصنوعات تیار کرنے سے پہلے شیٹوں کو لگ بھگ 180 ڈگری سنٹی گریڈ تک پیشگی گرم کرنے کے لئے ائر فلو بھٹیوں کو استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ حرارت کے لحاظ سے ایک انتہائی خطر ناک عمل ہوتا ہے کیونکہ شیٹ کی موٹائی یکساں رہنی چاہئے اور اس میں دباؤ کے نتائج ظاہر نہیں ہونے چائیں۔ انفرادی خانوں میں 4، 6، یا 8 شیٹیں رکھنے والی بھٹیاں فراہم کی جا سکتی ہیں یا بھٹی کے اندر ایک متحرک پنجرہ plc کنٹرول کے ذریعے گرم شیٹوں کو ایک اکیلے دروازے کو پہنچا سکتا ہے۔

عملِ تبخیر اور عمل کشید

کیمیائی اور ادویاتی عناصر کو ان کے بنیادی وسیلے میں سے نکالنے کا عمل زیادہ تر ایک خاص طور پر تیار کردہ بھٹی میں کنٹرول شدہ حالات میں کیا جاتا ہے۔ ائر فلو کی عمل کشید پر مشتمل بھٹیاں مصنوعے کو فضلے اور ذیلی مصنوعات سے الگ کر کے مائع جوہر کی شکل میں تیار کرتی ہیں

دباؤ سے نجات دینا

ایرو اسپیس اور دفاع جیسی صنعتوں میں نازک کاموں کے لئے استعمال ہونے والی پیشگی طور پر ساختہ دھاتی سامان کے مجموعوں (Assemblies) کو حرارت گزارنے والے بھٹیوں میں لگ بھگ 200 ڈگری سنٹی گریڈ پر حرارت سے گزارا جاتا ہے پھر دباؤ کی خصوصیات پیدا ہونے سے پرہیز کی خاطر ایک کنٹرول شدہ صورت میں ٹھنڈا کیا جاتا ہے۔

مرکب تحفظ

فارمولا 1 ، ایرو اسپیس اور اعلیٰ کارکردگی والی آٹو موٹیو (گاڑیوں کی) صنعت میں استعمال ہونے والے کاربن کے مرکب اجزاء ائر فلو کی مرکب تحفظ والی بھٹیوں میں بنائے جاتے ہیں۔ جزو اور اس کے تشکیل کنندہ کو ایک پلاسٹک کے غلاف میں لپیٹ کر رکھا جاتا ہے، پھر اس کو ایک اندرونی خلا دار نظام پر مشتمل بھٹی میں رکھ دیا جاتا ہے۔ پھر بھٹی اس سامان کو تشکیل کنندہ کے اوپر سکیڑ دیتی ہے اور جزو کو 225 ڈگری سنٹی گریڈ سے زائد پر محفوظ کر دیتی ہے۔ ٹھیک ٹھیک مرکب خصوصیات حاصل کرنے کے لئے گرم کرنے اور ٹھنڈا کرنے کا عمل نہایت اہم ہوتا ہے۔

حرارت کو ترتیب دینا

مینڈرل بُنی ہوئی (woven) مصنوعی/ ربڑ آمیز اور سیلیکون کی بنی ہوئی ٹیوبیں جو آٹو موٹیو اور بحری صنعتوں میں حوظ (Hose) کے طور پر استعمال ہوتی ہیں، کو ائر فلو بھٹیوں میں لگ بھگ 225 ڈگری سنٹی گریڈ تک درجۂ حرارت پر محفوظ بنایا جاتا ہے۔ اس سے شکل کو قائم رکھنے کی خصوصیات پیدا ہو جاتی ہیں جو ٹربو چارجر سے انٹر کولر حوظوں میں انتہائی زیادہ گرمی کا سامنا کرنے جیسی صورت حال کا مقابلہ کرنے کے لئے درکار ہوتی ہیں۔

325 ڈگری سنٹی گریڈ تک درجۂ حرارت

Cermalloy کوٹنگ

بلند رفتار ٹربائن میں استعمال ہونے والے پتروں پر Cermalloy کوٹنگ کا چھڑکاؤ کیا جاتا ہے پھر مانع خستگی مزاحمت پیدا کرنے اور خستگی اور چوٹ برداشت کرنے کی بہتر قابلیت پیدا کرنے کے لئے انہیں 260 ڈگری سنٹی گریڈ پر محفوظ بنایا جاتا ہے۔

زیر سمندر پائپ ورک کی کوٹنگ

پیٹرو کیمیکل صنعت میں خطرناک مائعات لے جانے والے پائپوں کو lass کے ذرات پر مشتمل کیمیائی عناصر سے مزاحم گوند کا ایک اندرونی استر لگایا جاتا ہے۔ ان گوندوں کو ائر فلو بھٹیوں میں 320 ڈگری سنٹی گریڈ پر محفوظ کیا جاتا ہے تا کہ کرخت ترین ماحولوں میں ان پائپوں کو اضافی زندگی فراہم کر سکیں۔

F.B.E.

سمندر کی تہہ میں ڈالے جانے والے پائپوں کی بیرونی سطح پر خستگی اور موسمی اثرات سے مزاحمت کے لئے F.B.E (فیوژن بانڈڈ ایپاکسی) کی تہہ جمائی جاتی ہے۔ بھٹی کا ڈھلوانی کنٹرولر ممکنہ طور پر 15 میٹر سے زائد طویل اور 40 ٹن سے زائد وزنی حصے کو کنٹرول شدہ مرحلوں میں 280 ڈگری سنٹی گریڈ تک لے جاتا ہے تاکہ دھات کے دباؤ اور مسخ پونے سے ان کا بچاؤ ہو سکے۔ پائپ کو پھر کھینچ لیا جاتا ہے اور محفوظ کرنے کے چکر پر واپس آنے سے پہلے طاقتور ایپاکسی کی تہہ کوگرم دھات پر پگھلا کر لگا دیا (فیوز کر دیا) جاتا ہے۔ .

حرارت سے گزارنا

ایلومینیم کے ایرو ڈائنیمک (حرکیاتِ ہوائی سے متعلق) حصوں، جو ہوائی انجنوں میں ہوا کے دخول کے راستوں کی تشکیل کرتے ہیں، کو انتہائی زیادہ درجۂ حرارت اور دباؤ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ان متشکل ساختوں کے قابل بھروسہ ہونے اور پائیداری کو یقینی بنانے کے لئے انہیں 275 ڈگری سنٹی گریڈ سے زائد درجۂ حرارت پر ائر فلو بھٹی میں سے گزارا جاتا ہے۔ اس عمل کے ذریعے تیاری کے دوران پیدا ہونے والے دباؤ سے نجات ملتی ہے، اور یہ بات یقینی ہو جاتی ہے کہ وہ اپنی پوری عملی زندگی کے دوران بہترین میکانکی صورت میں قائم رہ سکیں۔

جراحتی پٹیوں (سرجیکل ڈریسنگ) کی تیاری

جراحتی پارچہ جات اور اعلی تکنیکی پلاسٹک کی جھلیوں کو ائر فلو کی بلند درجہ حرارت والی بھٹیوں میں 450 ڈگری سنٹی گریڈ کے در جۂ حرارت پر آپس میں بیک وقت جوڑا اور جراثیم سے محفوظ کیا جاتا ہے۔

 

بلند درجۂ حرارت کے استعمال

ائر فلو بلند درجہ حرارت کے کئی استعمالات کے لئے بھٹیاں تیار کرتا ہے۔ ان بھٹیوں کے استعمالات میں ایلومینیم، لوہے پر مشتمل دھاتوں، پیتل، تانبےاور شیشے کو تپانے، دباؤ سے نجات دینے یا سخت کرنے کے لئے موزوں حرارت سے گزارنا شامل ہیں۔ ہم بوئنگ یا رولس رائس کی تصریحات کےمطابق بھٹیاں بنانے کے اہل ہیں۔ ایک نائٹروجنی ماحول پر مشتمل گیس سے محفوظ یونٹوں والی بھٹیاں بھی تیار کی جاتی ہیں۔

 

اپنے استعمال اور درجہ حرارت کی حد کے لئے ائر فلو گروپ کی صنعتی بھٹیوں سے متعلق مزید معلومات کے لئے براہ مہربانی ہماری ویب سائٹ کو براؤز کریں، پھر ہماری ٹیم کے کسی رکن سے بات کرنے کے لئے +44 01142 327788 پر ہم سے رابطہ کریں یا sales@airflow-group.com پر ہمیں ای میل کریں۔ .

صنعتی بھٹیوں کی معلومات


Gas Safe
ATEX
Northwest Aerospace Alliance
Conformity Europe
ISO 9001

Airflow Environmental is authorised and regulated by the Financial Conduct Authority under interim permission number 728997.

Airflow is registered with the Information Commissioners Office (ICO) for data protection under the license number ZA156130.

Airflow World Group | Northern Works | Underhill Lane | Sheffield | South Yorkshire | S6 1NL | United Kingdom

Tel: +44 (0)1142 327 788 | Fax: +44 (0)1142 327799 | sales@airflow-group.com